جہاز پھنسنے کی وجاہات معلوم کی جا رہی ہیں۔فائل فوٹو
جہاز پھنسنے کی وجاہات معلوم کی جا رہی ہیں۔فائل فوٹو

پورٹ قاسم کے قریب ریت میں پھنسا جہاز نکال لیا گیا

کراچی میں پورٹ قاسم کے قریب  صبح ساڑھے 7 بجے ڈیزل سے بھرا جہاز ’’ہائی پروسپیرٹی‘‘ ریت میں پھنس گیا تھا جسے اب نکال لیا گیا ہے۔

شپنگ ذرائع کے مطابق جہاز’’ہائی پروسپیرٹی‘‘ کو بنڈل جزیرے کے قریب سے نکالنے کی کوشش کی گئی جس میں کامیابی ملی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جہاز صبح ساڑھے7 بجے  پورٹ قاسم کے قریب ریت میں پھنسا جس کی وجہ سے برتھنگ متاثر ہوئی ہے ، جہاز ڈیزل سے بھرا ہوا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پورٹ قاسم کا کہنا ہے کہ جہاز پھنسنے کی وجاہات معلوم کی جا رہی ہیں جبکہ جہاز کو نکالنے کیلئے بھی کوشاں ہیں ۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل کراچی سی ویو کے قریب بھی کنٹینرز سے لدا بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کم پانی میں پھنس گیا تھا ۔ ہینگ ٹونگ 77 کو ڈیڑھ ماہ کی کاوشوں کے بعد گہرے پانی میں دھکیلا گیا تھا۔