ریلوےلائن پردھماکا۔جعفرایکسپریس کی 3بوگیاں پٹری سےاترگئیں.متعدد مسافر زخمی
امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ دھماکا خیز مواد پٹڑی پرنصب کیا گیا تھا ۔
ریلوے حکام نے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کردیا۔فائل فوٹو
کوئٹہ۔ مشکاف کےقریب ریلوےلائن پربارودی موادکا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے پٹڑی کو نقصان پہنچا، کوئٹہ سےپشاورجانیوالی جعفرایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سےاترگئیں،متعدد مسافر زخمی ہوگئے,
میڈیا رپورٹس کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی کہ مشکاف کے قریب دھماکے کی زد میں آ گئی۔ دھماکے سے متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
ریلوے حکام نے امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا جہاں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں،دھماکا خیز مواد پٹڑی پرنصب کیا گیا تھا ۔