ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

سیاسی جماعوں کی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعوں کی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی، درخواست گزارنے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ ان کے وکیل ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث حاضرنہیں ہو سکے، کچھ مہلت دی جائے۔ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی ۔

دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کی اورکہا کہ بہت سی سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ ان کے اکاؤنٹس کی پڑتال نہ ہو،ایسا ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے سیاسی فنڈنگ کی تفصیلات طلب کی گئی ہوں۔