پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو کرانے کا اعلان

ہماری کوشش ہے کہ نئی لوکل حکومت کو مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام دیں ۔ میاں محمود الرشید

               
January 19, 2022 · اہم خبریں, قومی
این اے 45 کرم میں امن و امان کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

این اے 45 کرم میں امن و امان کے باعث الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

لاہور:پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلیے 15 مئی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلیے پلان مرتب کرلیا ، پنجاب میں 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی لوکل حکومت کو مقامی حکومتوں کا با اختیار نظام دیں ، اس سے قبل کسی حکومت نے بلدیاتی اداروں کاکام نہیں کرنے دیا ، ادارے بے اختیار تھے، ارکان اسمبلی اور وزرا وہ کام کرتے تھے جو بلدیاتی اداروں کا تھا ، وہ کبھی فنڈز تو کبھی ٹھیکیداروں کے پیچھے ہوتے تھے ۔