اورنگی ٹاؤن میں 1.3 اور قائد آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔فائل فوٹو
اورنگی ٹاؤن میں 1.3 اور قائد آباد میں 1 ملی میٹر بارش ہوئی۔فائل فوٹو

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 41 فیصد ہو گئی

کراچی میں گزشتہ روز بھی کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 41 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین ہزار149 مثبت کیسز آئے ۔ گزشتہ سے پیوستہ روز بھی کراچی کے مثبت کیسزکی شرح 40 فیصد سے زائد تھی ۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند روز سے کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 35 فیصد سے زائد ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ سندھ میں اب تک پانچ لاکھ 13 ہزار46 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں ۔ سات ہزار 710 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 32 ہزار328 اب بھی زیرعلاج ہیں ۔ سندھ میں چار لاکھ  73 ہزار 8افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔