لاہور:وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے معاملے پر میڈیکل بورڈ کی رپورٹ مل گئی ہے جو محکمہ داخلہ کوارسال کر دی گئی ہے،نواز شریف کھاتے پیتے ، چلتے پھرتے ہیں، واپس آکر سزا پوری کریں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر صحت پنجاب نےایک بیان میں کہا کہ نواز شریف نہ ہسپتال داخل ہوئے نہ ہی انہوں نے علاج کرایا،بظاہر وہ صحت مند ہیں ، نواز شریف کے معاملے پر میڈیکل بورڈ کی رپورٹ مل چکی ہے جسے محکمہ داخلہ کو بھجوا دیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف دوران قید علیل ہونے پرعلاج معالجہ کیلیے لندن گئے تھے لیکن واپس نہیں آئے۔