اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کے وار تیز ہوگئے، اموات کی تعداد بڑھنے لگی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 افراد قاتل وائر س کی بھینٹ چڑھ گئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق تین ماہ بعد اموات 20 سے زائد رپورٹ ہوئی ہیں ، جس کے بعد ملک بھر میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار65 ہو چکی ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 59 ہزار 343 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7 ہزار 678 نئے کورونا کیسز سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں 57 ہزار935 کیسز موجود ہیں جن میں سے 961 کی حالت تشویشناک ہے ۔