حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے۔فائل فوٹو
حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے۔فائل فوٹو

گھر میں آتشزدگی کے باعث تین بچے جاں بحق

لاہورکے علاقے چونگی امرسدھو میں گھر میں آتشزدگی کے باعث تین بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی اور تین بچے زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا۔ پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے زور پکڑ لیا ۔

آگ کی زد میں آکر دو سالہ علی عباس، 4 سالہ زہرا ، 6 سالہ لاریب جاں بحق ہوئے گئے جبکہ 40 سالہ مرابت ، 35 سالہ مرزانہ اور تین بچے جھلس کر زخمی ہو گئے ۔امدادی ٹیموں نے میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔