ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں پولنگ 27 مارچ کو ہوگی۔

دوسرے مرحلے میں صوبے کے 18 اضلاع میں انتخابات ہونگے۔ کاغذات نامزدگی7سے 11فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے جبکہ نتائج کا اعلان یکم اپریل کو کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کےخلاف اپیلیں 17 سے 19فروری تک دائرہوں گی، اپیلوں پر فیصلہ 22 فروری تک کیا جائےگا۔

الیکشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی اورنامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو ہی لگائی جائےگی۔نامزد امیدواروں کو انتخابی نشانات 28 فروری کو الاٹ ہوں گے۔