انارکلی بم دھماکے کے دو سہولت کار گرفتار

لاہور: انارکلی بم دھماکے کے دو مبینہ سہولت کاروں کو گرفتارکرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق انار کلی بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، قانون نافذکرنے والے اداروں نے موقع سے لی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے اور تحقیقات کرتے ہوئے دو سہولت کار وں کا سراغ لگایا جنہیں آج صبح لاہورکے نواحی علاقے سے خفیہ اطلاعات پرکیے گئے آپریشن کے دوران گرفتارکرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کومزید تحقیقات کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے دہشت گردوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں ، یہ بھی معلوم کیا جارہاہے کہ ان کا تعلق کس تنظیم سے ہے ۔