آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم ہاؤس آمد

وزیراعظم ہاوس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کی مشاورت ہوئی۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے بھی شرکت کی۔

               
January 26, 2022 · اہم خبریں, قومی
چین کے دورے سے متعلق اہم امورپرمشاورت کی گئی۔فائل فوٹو

چین کے دورے سے متعلق اہم امورپرمشاورت کی گئی۔فائل فوٹو

اسلام آباد:دورہ چین سے قبل آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے دورہ کیا۔ وزیراعظم ہاوس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق چین کے دورے سے متعلق اہم امورپرمشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔