صدرِ مملکت نے شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور کرلیا

ان کا بطور مشیرِ داخلہ و احتساب استعفیٰ 24 جنوری سے منظورکیا گیا ہے۔

               
  January 26, 2022 · اہم خبریں, قومی
شہزاد اکبرکا نام اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا۔فائل فوٹو

شہزاد اکبرکا نام اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ سے نکالا گیا تھا۔فائل فوٹو

صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے شہزاد اکبرکا بطورمشیراستعفیٰ منظورکرلیا۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے شہزاد اکبرکا بطور مشیرِ داخلہ و احتساب استعفیٰ 24 جنوری سے منظورکیا گیا ہے۔

صدرِ مملکت کی منظوری کےبعد کابینہ ڈویژن نے شہزاد اکبرکے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ احتساب شہزاد اکبرنے 2 روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔