پی ڈی ایم ملک کو بہت جلد نئے انتخابات کی طرف لےکر جارہی ہے۔فائل فوٹو
پی ڈی ایم ملک کو بہت جلد نئے انتخابات کی طرف لےکر جارہی ہے۔فائل فوٹو

عمران خان یاد رکھیں ایک سٹرک اڈیالہ جیل بھی جاتی ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہےکہ انشا اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد صفدر نے کراچی میں خواتین پرلاٹھی چارج کی مذمت کی اور کہا کہ پی ڈی ایم ملک کو بہت جلد نئے انتخابات کی طرف لےکر جارہی ہے ، انشا اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ایک سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان سڑکوں پرآئے تو یاد رکھیں ایک سٹرک اڈیالہ جیل بھی جاتی ہے۔