حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے۔فائل فوٹو
حادثے کے وقت ٹریکٹر ٹرالی میں 40 مسافر سوار تھے۔فائل فوٹو

بارودی سرنگ دھماکا۔ سرفراز بگٹی کے کزن سمیت4 افراد جاں بحق

ڈیرہ بگٹی: سوئی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں بارودی سرنگ دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور10زخمی ہو گئے۔

سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان کے علاقے سوئی کے نواحی علاقے ٹلی مٹ میں بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جہاں ان کے کزن سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک اہلکار سمیت10 زخمی ہو گئے ۔

اپنے بیان میں سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملے میں کالعدم تنظیم ملوث ہے ، حکومت مذاکرات کے نام پر ہم سے مذاق کر رہی ہے ، میں صوبائی حکومت سے پوچھتا ہوں کہ کیوں ہمین دہشتگروں کے آگے پھینک دیا ہے ۔سینیٹر سرفراز بھگٹی نے مزید کہا کہ لوگوں کی مدد کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے ۔