مقابلہ کفیل نظامی اورگنڈا پور کے درمیان نہیں، کتاب اور بلے کے مابین ہے ۔فائل فوٹو
مقابلہ کفیل نظامی اورگنڈا پور کے درمیان نہیں، کتاب اور بلے کے مابین ہے ۔فائل فوٹو

حکمران اب ہِل چکے ہیں،یہ گرتی ہوئی دیوار ہیں۔مولانافضل الرحمن

حب:جمعیت علما ئے اسلام(جے یوآئی) ف اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران اب ہِل چکے ہیں ، یہ گرتی ہوئی دیوار ہیں، جن کی کرسی اپنی تھی، ان کی کرسی مضبوط ثابت نہ ہوسکی تو عمران خان تو پرائی کرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں،حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ، 23 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

حب میں علما کنونشن سے خطاب میں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی امریکی نظام توکبھی ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، ہماری غیرت ایسے حکمرانوں کو حق حکمرانی کی اجازت نہیں دیتی، ملک چلانے کے لیے عقل ہونا بھی لازمی ہے، ملک کی معیشت اورامن وامان تباہ ہوچکے،قوم کو مرغیاں،کٹے لینے کا کہا جارہا ہے کہ اس سے معیشت بہتر ہوگی،حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ، 23 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

مولانافضل الرحمن کا کہناتھاکہ ملک چلانے کے لیےعقل ہونا بھی لازمی ہے، ملک کی معیشت اور امن و امان تباہ ہوچکے،قوم کو مرغیاں،کٹےلینےکاکہاجارہا ہے کہ اس سے معیشت بہتر ہوگی، تباہ معیشت میں قومی سلامتی پالیسی کیسے مرتب کی جاسکتی ہے؟ملک چلانے کے لیے عقل ہونا بھی لازمی ہے۔