وارداتوں کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو
 وارداتوں کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو

سات سالہ معصوم بچی کوقتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار

شرقپور میں سات سالہ معصوم بچی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتارکرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں سات سالہ معصوم بچی کواغوا کے بعد قتل کرنے والے سفاک قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ آر پی او مرزا فاران بیگ کے مطابق قاتل بچی کا قریبی رشتہ دار اور ہمسایہ بھی ہے۔

آر پی او کے مطابق شاطر قاتل اپنا جرم چھپانے کی وجہ سے مقدمہ کا گواہ بن کر بچی کی تلاش بھی کرتا رہا، لیکن پولیس نے اندھے قتل کے سراغ کے لیے  جیو فینسنگ اور فرانزک ٹیموں کے ساتھ ہر طریقہ کار اپنایا، اور 24 گھنٹے کے اندر اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور بیان دیا ہے کہ اس نے ے زیادتی کی ناکام کوشش پر بچی کو اسی کے ڈوپٹہ سے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ آر پی او کا کہنا ہے کہ سفاک قاتل کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائیں گے۔