صارفین کیے پریشان کن خبر۔بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کی تیاری

اسلام آباد:سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی بجلی کے نرخ مزید بڑھانے بضد، نیپرا میں تین روپے بارہ پیسے بجلی نرخ اضافے کی درخواست دائرکردی ،فیصلہ کل ہوگا۔

سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست میں بجلی کی قیمت میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر30 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

اعداد وشمارکے مطابق دسمبر میں مہنگے فرنس آئل سے چار فیصد ،ڈیزل سے 2 اعشاریہ 84 فیصد،مقامی گیس سے 13 اعشاریہ 77 جبکہ درآمد ایل این جی سے 13 اعشاریہ 50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔