پاکستان کا چین، روس اورقازقستان سے 5 ارب ڈالرقرض لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے چین، روس اورقازقستان سے 5 ارب ڈالرقرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے چین، روس اورقازقستان سے 5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چین سے 3 ارب ڈالر، روس اورقازقستان سے 2 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔ چین سے 3 ارب ڈالر کا قرض زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلیے ملیں گے، اور
قازقستان اور روس سے ملنے والے 2 ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کیلیے پلان تیارکرلیا ہے، وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر3 ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا، چین سے ملنے والے 3 ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کیلیے کیا جائے گا، قازقستان اور روس سے 2 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی جلد کیے جانے کا امکان ہے۔