مقابلہ کفیل نظامی اورگنڈا پور کے درمیان نہیں، کتاب اور بلے کے مابین ہے ۔فائل فوٹو
مقابلہ کفیل نظامی اورگنڈا پور کے درمیان نہیں، کتاب اور بلے کے مابین ہے ۔فائل فوٹو

دھمکیوں سے نہیں ڈرتا،چمن ضرور جاؤں گا۔مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ دھمکیوں سے نہیں ڈرتا، میں چمن ضرور جاؤں گا، زندگی موت اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے، ڈپٹی کمشنر چمن کی ذمے داری ہے کہ وہ تحفظ فراہم کریں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو پوری قوم اسلام آباد میں ہوگی، 23 مارچ کو تمام سیاسی پارٹیوں کو شرکت کی دعوت دی ہے، حکومت کی نااہلی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ کو احتجاج کی قیادت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور مظاہرہ عوام کا ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، عمران خان کا رعب و دبدبہ ختم ہوچکا ہے، وزیر اعظم بتائیں کہ وہ باہر آکر کس طرح خطرناک ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو مہنگائی اور بھوک پیاس کی جانب دھکیل دیا، اےاین پی اور پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، وہ آئیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔