حکومت کواسحاق ڈار کا گھر نیلام کرنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کے لاہور میں گھر نیلامی کیخلاف درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے حکومت کو اسحاق ڈار کا گلبرگ تھری لاہور میں گھر نیلام کرنے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گھرپرتبسم اسحاق ڈارکا دعویٰ مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے گھر کی نیلامی پر دیا گیا اسٹے آرڈر بھی ختم کر دیا۔ تبسم اسحاق ڈارنے درخواست میں موقف اپنایا کہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے، اسحاق ڈار نے 14 فروری 1989 کو گھر مجھے تحفے میں دیا تھا، احتساب عدالت نے گھرپرمیرے دعوے کی تحقیق کئے بغیر حکم جاری کیا۔

یاد رہے احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہورکا گھر7 نومبر کو ضبط کرکے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا۔