اداکارہ میرا کا نکاح درست تھا۔فائل فوٹو
اداکارہ میرا کا نکاح درست تھا۔فائل فوٹو

عدالت نے اداکارہ میرا کوعتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا

لاہور: سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کوعتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا اوراداکارہ کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی۔

سیشن کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا کا نکاح درست تھا اور وہ عتیق الرحمان کی بیوی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج مظہر حسین نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کی ہے۔

واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی اور فیملی کورٹ نے میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔