جہانگیر ترین اور شہبازشریف کے کیسزکے تفتیشی افسران تبدیل

لاہور:شوگر اسکینڈل اور مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والے افسران کے تبادلے کر دیے گئے، جہانگیر ترین اور شہبازشریف کے کیسزکے تفتیشی افسران بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے میں 9 اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکے تبادلے کیے گئے ہیں ، تبدیل ہونیوالوں کی خدمات ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ساؤتھ کراچی کےسپرد کر دی گئی ۔ ایف آئی اے لاہور میں اہم کیسز کی تحقیقات پر مامور تین اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی بدل دیے گئے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید علی مردان شہبازشریف کے کیس کی تحقیقات کر رہے تھے جبکہ سید علی مردان ، بشیر میمن کے خلاف تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کا حصہ ہیں ان کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمائد ارشد اور رانا فیصل بھی اہم کیسزکی تحقیقات میں شامل ہیں ۔