پاکستان کیخلاف سازش کانام عمران خان ہے،فائل فوٹو
پاکستان کیخلاف سازش کانام عمران خان ہے،فائل فوٹو

ہمارے حکمرانوں کا انجام بھی اشرف غنی جیسا ہو گا۔مولانا فضل الرحمن

چمن: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کا انجام بھی اشرف غنی جیسا ہو گا،ہمارا اسٹیبلشمنٹ سے مقابلہ نہیں ہم عالمی استعمار کا مقابلہ کررہے ہیں۔

چمن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئے گی اور ایک کروڑ نوکریاں دیں گے،74 سال میں ہماری نوکریوں کی تعداد ایک کروڑ تک نہیں پہنچی۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جب ہم میدان میں اتریں گے تو حکمراں بھاگ جائیں گے، یہ قوم کے نمائندے نہیں اس لیے دنیا ان سے تعاون نہیں کررہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم باطل حکومت سے سمجھوتا نہیں کریں گے، یہ حکومت ناجائز ہی نہیں بلکہ انتہائی نالائق بھی ہے، حکمرانوں کا انجام بھی اشرف غنی جیسا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے آگے اب اسٹیٹ بینک کچھ نہیں کر سکے گا، اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کس طرح پاس ہوا ہم جانتے ہیں۔