سیشن کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا تھا کہ اداکارہ میرا کا نکاح درست تھا۔فائل فوٹو
سیشن کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا تھا کہ اداکارہ میرا کا نکاح درست تھا۔فائل فوٹو

عتیق الرحمان اپنی دلہن کو گھر لے جائے۔اداکارہ میرا کی والدہ کا پیغام

لاہور: عدالت کی جانب سےاداکارہ میرا کوعتیق الرحمان کی بیوی قرار دینے کے بعد اداکارہ کی والدہ شفقت زہرہ کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عتیق الرحمان کو پیشکش کر رہی ہیں کہ وہ آئے اوراپنی دلہن میرا کو لے جائے۔اپنے ویڈیو پیغام میں اداکارہ میرا کی والدہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے فیصلہ کیا ہے میرا آج تک عتیق الرحمان کی بیوی ہے۔

’’میں میرا کی والدہ اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں اورکہتی ہوں کہ عتیق الرحمن آئے اوراپنی دلہن میرا کو اپنے ساتھ گھرلے جائے اور شرعی قوانین کے مطابق میرا کا جو نان نفقہ بنتا ہے وہ ادا کرے۔ میں اس معاملے میں صلح کروانے میں بھی اپنا کردار ادا کروں گی۔‘‘

یاد رہے کہ سیشن کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا تھا کہ اداکارہ میرا کا نکاح درست تھا اور وہ عتیق الرحمان کی بیوی ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کی تھی۔