عدالت کےکہنے پرتاحکم ثانی نام ای سی ایل میں ڈالاگیا ہے۔فائل فوٹو
عدالت کےکہنے پرتاحکم ثانی نام ای سی ایل میں ڈالاگیا ہے۔فائل فوٹو

سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی راؤ انوارکا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نظرثانی درخواست بھی خارج کردی ہے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے راؤ انوار کے خلاف 444 ماورائے عدالت قتل کیس کی سماعت کی جس دوران سابق ایس ایس پی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلیے نظر ثانی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے خارج کردیا۔

راؤ انوار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کا کیس ٹرائل کورٹ میں زیرالتوا ہے اور ٹرائل کورٹ نے انہیں ضمانت دے رکھی ہے جبکہ راؤ انوار ہر پیشی پر پیش ہورہے ہیں۔عدالت نے کہا کہ کوئی ریلیف لینا ہو تو نئی درخواست دائر کریں، ای سی ایل سےنام نکالنےکے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کریں، عدالت کےکہنے پرتاحکم ثانی نام ای سی ایل میں ڈالاگیا ہے۔