قائد اعظم ریذیڈنسی زیارت پر حملہ کرنے والا دہشت گرد 9 برس بعد گرفتار

کوئٹہ :قائد اعظم ریذیڈنسی زیارت پر حملہ کرنے والا دہشت گرد کو 9 برس بعد گرفتارکرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کارروائی کرتے ہوئے قائد اعظم ریذیڈنسی زیارت پر حملہ کرنے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتارکیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد سال  2013 میں زیارت ریذیڈنسی حملے میں ملوث تھا، گرفتار مبینہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کے سرکی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔