عمران خان کل سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان کل سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم 3 تا 6 فروری  چین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان ، سرکاری افسران گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دورے کے دوران  دونوں ممالک کی قیادت علاقائی اورعالمی امور کا جائزہ لیں گی ، وزیراعظم دورے کے دوران متعدد ایم او یوزاور معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان ونٹر اولمپک گیمزکی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔