دال مسورکی قیمت  55 روپے اضافے کے بعد 215 روپے سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو ہو گئی۔فائل فوٹو
دال مسورکی قیمت  55 روپے اضافے کے بعد 215 روپے سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو ہو گئی۔فائل فوٹو

یوٹیلیٹی اسٹورزکے برطرف سینکڑوں ملازمین کیلیے خوشخبری

اسلام آباد:یوٹیلیٹی اسٹورزکے برطرف سینکڑوں ملازمین کو ماہانہ وظیفہ ادا کرنے کافیصلہ کیا گیاہے جس کا حکم نامہ یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی جانب سے جاری کردیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیاہے کہ گریڈ 16 اوراوپرکے برطرف ملازمین کو ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، گریڈ 7 سے 12 کے برطرف ملازمین کو ماہانہ30 ہزار،گریڈ دو سے 6 تک کے برطرف ملازمین کو ماہانہ 20 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا ، ماہانہ وظیفے کی ادائیگی کا اطلاق 17 اگست 2021 سے ہو گا ۔

یہ اقدام سپریم کورٹ کے 17 دسمبرکے فیصلے کے تحت کیا گیاہے ، سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے تک وظیفے کی ادائیگی جاری رہے گی ۔