دہشت گردی کے خاتمے میں سکییورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،فائل فوٹو
دہشت گردی کے خاتمے میں سکییورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،فائل فوٹو

حملہ ناکام۔ نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: بلوچستان کے شہروں نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوشکی اور پنجگور میں 15 دہشت گرد ہلاک اور سیکیورٹی فورسز کے 4 جوان شہید ہوئے۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت اور دہشت گردوں کی ہلاکت پرایک ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا اور پاک فوج کے جوانوں نے  دہشت گردوں کو باہر نکال دیا۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ نوشکی میں ہونے والے حملے میں 9 دہشت گرد مارے گئے اور پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے، جب کہ پنجگورمیں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، پاک فوج نے  پنجگور میں چار یا پانچ دہشت گردوں کو گھیرے میں لےرکھا ہے، پاک فوج ان دہشت گردوں کو شکست فاش دے گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہماری سیکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں سکییورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔