اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججوں اورافسران کے پلاٹس کی اسکیم غیرآئینی قرار دیدی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججوں اورافسران کے پلاٹس کی اسکیم غیرآئینی قرار دیدی، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف12،جی 12، ایف 14اور 15 کی اسکیم غیر آئینی ، غیر قانونی اور مفاد عامہ کیخلاف ہے، ریاست کی زمین اشرافیہ کیلیے نہیں، صرف عوامی مفاد کیلیے ہے۔ جج، افسران، پبلک آفس ہولڈرز مفاد عامہ کیخلاف ذاتی فائدے کی پالیسی نہیں بنا سکتے۔ جج اور افسران اصل اسٹیک ہولڈر یعنی عوام کی خدمت کیلیے ہیں ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی آئین کیخلاف کوئی اسکیم نہیں بنا سکتی۔

فیصلے میں سیکریٹری ہاوسنگ کو دو ہفتے میں فیصلہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور توقع ظاہرکی گئی کہ کابینہ اور وزیراعظم چاروں سیکٹرز سے متعلق مفاد عامہ کے تحت پالیسی بنائیں گے۔