سعدرضوی نکاح کے لیے قریبی ساتھیوں اوراہل خانہ کے ہمراہ نکہ کلاں اٹک روانہ ہوگئے۔فائل فوٹو
سعدرضوی نکاح کے لیے قریبی ساتھیوں اوراہل خانہ کے ہمراہ نکہ کلاں اٹک روانہ ہوگئے۔فائل فوٹو

سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کے لیےکارکنان کو دعوت عام

لاہور:تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کے نکاح کی تقریب جمعرات 3 فروری کو اٹک میں ہوئی۔تحریک لبیک نے سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کے لیےکارکنان کو دعوت عام دیدی۔

ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق نکاح ضلع اٹک کے آبائی گاؤں نکہ کلاں میں پڑھایا گیا۔ نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی۔ سعد رضوی کا نکاح مفتی منیب الرحمان نے پڑھایا۔ حق مہر کی رقم 11 ہزار روپے ادا کی گئی۔ تقریب ِنکاح کے موقع پر حافظ سعد حسین رضوی آبدیدہ ہوگئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سعد رضوی کا نکاح ماموں کی صاحبزادی سے کیا گیا۔ نکاح کی تقریب میں قریبی عزیزوں، ٹی ایل پی کے قائدین، رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے سعد رضوی کے ولیمے کے لیے سبزہ زار گراؤنڈ میں تقریب کی اجازت دیدی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سعد رضوی کی دعوت ولیمہ اتوار6 فروری دوپہر ایک بجے سبزہ زار گراؤنڈ میں ہوگی جس کے لیے کارڈ تقسیم کردیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک لبیک نے سعدرضوی کی دعوت ولیمہ کے لیے کارکنان کو دعوت عام بھی دی ہے۔