تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں۔فائل فوٹو
تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں۔فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا مقامی رہنما قتل

گوجرانوالہ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے مقامی رہنما کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مقتول ملک جواد فیکٹری سے موٹرسائیکل پراپنے دوست کے ساتھ گھرکشمیر کالونی واپس جارہا تھا کہ امرت پورہ کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان تیز رفتاری سے ملک جواد کی موٹرسائیکل کے قریب آئے اورفائرنگ کردی۔

پوکیس کا کہنا ہے کہ ملک جواد کو چارگولیاں لگیں جبکہ ساتھ بیٹھا دوست محفوظ رہا۔ پولیس کے مطابق شواہد جمع کرکے شہرکی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتارکرلیا جائے گا۔ مقتول ملک جواد پی ٹی آئی کا مقامی کارکن اور سابق سیکرٹری اطلاعات تھا۔