اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب پر نظر رکھی جائے کہیں آئی ایم ایف سے قرض لینے پر خودکشی ہی نہ کر لیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں لیے گئے کل قرض کا 70 فیصد عمران خان نے لیا ہے، ان کی بدولت ہر پاکستانی 58 ہزار سے بڑھ کرایک لاکھ 79 ہزار روپے کا مقروض ہو چکا ہے ، وزیر خزانہ نے بڑی خوشی سے ایک ڈالر کا مقروض ہونے کا اعلان کیا ۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران صاحب نے جو قرض قوم پر لادا ہے اسے ادا کون کرے گا؟، عمران صاحب کا قرض لینے کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کیلیے خطرناک ہے ۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کی فی کس آمدن کم ہو گئی لیکن عمران خان کی آمدن 90 فیصد بڑھ گئی ، عمران صاحب کا بنی گالہ کا محل ریگولرائز ہو گیا،انہیں سب کچھ نیا مل گیا مگرعوام کو قرض ، بھوک ، بیروزگاری اور مہنگائی کے سوا کیا ملا۔ یہ عوام کیلیے کچھ نہیں کر سکتے ، ہر پاکستانی بچے ، نوجوان ، بوڑھے اور خاتون کو مقروض بنا دیا ہے ۔