لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی ، ساتھ ہی کہا کہ نااہل اور ناکام حکومت بھی دہشتگردی سے کم خطرناک نہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نوازنے کہا کہ بلوچتان میں دہشتگردی کی لہر سے لڑنے والے تمام فوجی جوانوں اورافسران کے ساتھ میری دعائیں ہیں ۔ اللہ تعالیٰ وطن عزیزکی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے بیٹوں کے درجات بلند فرمائے اوران کے لواحقین کو صبر عطا فرمائے ۔
میری دعائیں ان تمام افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں جو بلوچستان میں دہشت گردی کی لہر سے لڑ رہے ہیں۔ اللّہ رب العزت وطن عزیز کی خاطر شہید ہو جانے والے بیٹوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ یہ ناہل اور ناکام حکومت بھی پاکستان کے لیے دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 4, 2022