کیپٹن بلال کو فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

فیصل آباد کے کیپٹن بلال بلوچستان میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے مادر وطن پرقربان ہو گئے تھے۔

               
February 4, 2022 · قومی
نماز جنازہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔فائل فوٹو 

نماز جنازہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔فائل فوٹو 

فیصل آباد:بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کیپٹن بلال کو فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد کے کیپٹن بلال بلوچستان میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے مادر وطن پرقربان ہو گئے تھے جن کی نماز جنازہ فیصل آباد کی قائم سائیں جناز گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

کیپٹن بلال شہید کی تدفین قائم سائیں قبرستان میں مکمل فوجی اعزازکے ساتھ کی گئی، شہید نے والد ، دوبھائی اورایک بہن سوگواران میں چھوڑے ۔