چند دن پہلے مجھے علم ہوچکا ہے سازش ہورہی ہے کہ میری جان لے لی جائے گی۔فائل فوٹو
چند دن پہلے مجھے علم ہوچکا ہے سازش ہورہی ہے کہ میری جان لے لی جائے گی۔فائل فوٹو

بھارت کا رویہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے۔وزیراعظم

بیجنگ:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کا جارحانہ رویہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، موجودہ بھارتی رجیم خطے کے دیرپا عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے۔

وزیر اعظم نے چینی معروف تھنک ٹینکس، یونیورسٹیوں اور پاکستان اسٹڈی سینٹرزکے سربراہان اور نمائندوں سے ملاقات کی، اور پاک چین تعلقات کی اہمیت اور علاقائی استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع پر چین کی غیر متزلزل حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں علاقائی استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں پاک چین تعلقات کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے جارحانہ رویے اور ہندوتوا نظریہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، موجودہ بھارتی رجیم خطے کے دیرپا عدم استحکام کا سبب بن رہی ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے مسلسل مظالم جاری ہیں، دنیا کو کشمیریوں کے خلاف بھارت کے جاری ظلم پر توجہ دینی چاہیے۔

وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو خطے کی ترقی کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور رابطے پر مرکوز تھا، اگلے مرحلے میں صنعت کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور زرعی تبدیلی پر توجہ دی جائے گی، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے زبردست مراعاتی پیشکش فراہم کر رہا ہے، بے شمار عالمی چیلنجوں کے پیش نظر دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، پاکستان کا نظریہ ہے کہ بین الاقوامی سیاست میں تصادم کے بجائے تعاون ہونا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان سے چین کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں وفاقی وزراء، مشیران اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ کمپنی سربراہان نے وزیر اعظم کو پاکستان میں جاری منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا، سرمایہ کاروں نے دھاتوں اور کاغذ کی ری سائیکلنگ سمیت مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کو بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کو سراہا اور چینی کمپنیوں کے سربراہان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو سی پیک کےخصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا۔