وارداتوں کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو
 وارداتوں کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔فائل فوٹو

ناخلف بیٹے نے بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ دیا

گوجرانوالہ:پولیس نے جائیداد کی لالچ میں بوڑھی ماں کو زنجیروں سے باندھ کر رکھنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا جبکہ  معمر خاتون کو بازیاب کرالیا گیا۔

سی پی او گوجرانوالہ حماد عابد کے مطابق ملزم اعجاز اپنی والدہ کا گھر زبردستی اپنے نام کروانا چاہتا تھا اور والدہ کے انکار پر بدبخت بیٹے نے ماں کو گھر میں زنجیروں سے باندھ کر قید کردیا، مقامی پولیس نے  مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تحفظ والدین آرڈیننس پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، قانون شکن عناصر کو راہ راست پر لانے کے لئے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے۔