عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوا اب رسک نہیں لے سکتے، فائل فوٹو
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوا اب رسک نہیں لے سکتے، فائل فوٹو

وزیراعظم 9 فروری کوفیصل آباد میں صحت کارڈ تقسیم کریں گے

فیصل آباد:وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ 9 فروری کو وزیراعظم فیصل آباد میں صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔

وزیر مملکت اطلاعات  فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عزت شہرت سب کچھ مل گیا۔آئندہ لوگوں کے علاج کا خرچ حکومت اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پہلی بار ہر شخص کے جیب میں وزیراعظم نے10لاکھ روپے ڈال دیے۔10لاکھ روپے سے خاندان کے کسی بھی فرد کا علاج کر سکتے ہیں۔

وزیر مملکت  کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کی صورت میں عوام کے ٹیکس کا پیسہ واپس کیاجارہا ہے، 9فروری کو وزیراعظم فیصل آباد میں صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ  پہلے حکمران پیسے لےکر باہر جائیدادیں بناتے تھے۔  پہلی بار کسی حکومت نے عوام کا سوچا ہے۔