الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پورکو معمولی ریلیف مگر بھائی کو بڑی تکلیف دیدی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا ہے ، علی امین گنڈا پورکے بھائی عمرامین گنڈاپورکو نااہل قرار دیدیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کو انتخابی مہم سے روک دیاہے اور ان کے ڈی آئی خان جانے پر پابندی ختم کردی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیدیا ہے ،عمرامین گنڈا پور میئر ڈیرہ اسماعیل خان کے امیدوار تھے ۔

علی امین گنڈا پور کو عامی خطاب سے روک دیا گیا ہے تاہم وہ گھریلو تقریبات میں شریک ہو سکیں گے۔پی ٹی آئی کے امیدوار میئر ڈی آئی خان کی نشست پر الیکشن نہیں لڑسکیں گے ۔ کیس کا فیسلہ چیف الیکشن کمشنر نے پڑھ کر سنایا۔فیصلے میں کہا گیاہے کہ علی امین نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی کی جائے گی ۔