لاہور: حکومت کی تبدیلی کی ہوا چل پڑی، سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلزپارٹی کی قیادت نے چوہدری برادران سے رابطہ کرلیا۔ سابق صدر آصف زرداری آج لاہور میں چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے۔
سابق صدر آصف علی زردی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات میں قائم مقام گورنر چوہدری پرویزالہی اور وفاقی وزیر مونس الہی بھی شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل و وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین بھی ملاقات میں موجود ہونگے۔
چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہی، سابق صدر آصف زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کریں گے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔