لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان پر لڑکی کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں ملزم ریمبو کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو نوجوانوں کے ایک گروہ کی جانب سے ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا، عائشہ اکرم اپنے دوست ریمبو کے ہمراہ وہاں موجود تھیں، واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی اور گرفتاریاں بھی ہوئیں۔
عائشہ اکرم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا ذمے دار مبینہ طور پر ریمبو کو قرار دیتے ہوئے دیگر کئی اور سنگین الزامات بھی عائد کیے ۔ جس پر پولیس نے ریمبو کو بھی گرفتارکرلیا ۔ تاہم آج عدالت نے ملزم ریمبو کی ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ۔