اسلام آباد:سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف پاکستان پہنچ گئے ، ائیرپورٹ پر وزیر داخلہ شیخ رشید اور حافظ طاہر اشرفی نے ان کا استقبال کیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپنے دورے کے دوران پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف حکومتی اورسیکیورٹی حکام سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقات میں سعودی عرب میں پاکستانیوں کی رہائی اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔
وزارت داخلہ کے مطابق سعودی وزیر داخلہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقاتیں کریں گے ۔