کیس انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن عدالت منتقل کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
کیس انسداد دہشتگردی عدالت سے سیشن عدالت منتقل کر دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

ناظم جوکھیو قتل کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی:ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی ،عدالت نے مدعی مقدمہ کی درخواست منظورکرتے ہوئے کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پردلائل مکمل ہونے کے بعد چالان پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا، مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں منتقل ہونے کے بعد ملزمان کو ضمانت نہیں مل سکے گی ۔

واضح رہے کہ کراچی میں مبینہ طورپربااثرافراد کے سڑک بند کرکے شکار کرنے کی ویڈیو بنانے والے ناظم جوکھیو کو اغواکے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا تھا ۔ ناظم جوکھیو کے قتل کے کیس میں ایم پی اے جام اویس پولیس ریمانڈ پر ہیں جبکہ ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزم نامزد کر دیا گیا۔