اسلام آباد: ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس مزید 37 زندگیاں نگل گیا جس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 553 ہو گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار799 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 52 ہزار327 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصد پر پہنچ گئی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 112، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 4 ہزار 84، پنجاب میں 4 لاکھ 90 ہزار 103، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 987، بلوچستان میں 34 ہزار 853، آزاد کشمیر میں 40 ہزار 826اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 945 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 267 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 906، خیبر پختونخوا 6 ہزار 65، اسلام آباد 990، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 372 اور آزاد کشمیر میں 764 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔