تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر امین گنڈا پورنے الیکشن کمیشن سے اپنی نااہلی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
عمرامین گنڈا پورکی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئر قانون دان بیرسٹر سید علی ظفرکے ذریعے درخواست جمع کرائی گئی ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمر امین گنڈا پورکو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈی آئی خان کے سٹی میئرکا الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔