علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری مقرر

پشاور:وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پورکو پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کا جنرل سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔

‏علی امین گنڈا پورکو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا جنرل سیکریٹری مقررکردیا گیا ہے جب کہ مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمرنے علی امین گنڈاپورکی تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ۔

علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ صوبے کی اہم ذمے داری سونپی،  صوبائی صدر اور کابینہ کی مشاورت سے جلد صوبے میں تنظیم سازی کا آغازکریں گے جب کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے فیز میں تحریک انصاف اپنے مضبوط امیدوار میدان میں لائے گی۔