قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔فائل فوٹو
قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔فائل فوٹو

حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد۔ابھی سامان اکھٹا کیا جارہاہے ۔ پرویزالہیٰ

لاہور:ایم کیوایم کے وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ، اس اہم میٹنگ کے بعد پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک عدم اعتماد کے سوال پر انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ ابھی باورچی خانے میں سامان اکھٹا کیا جارہاہے ۔

ایم کیوایم کے عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ نے کہاہے کہ عوام کی مشکلات اور تکالیف حکومت تک پہنچاتے ہیں، آج کی ملاقات بھی اسی حوالےسےتھی،ہم اپوزیشن کوبھی ساتھ لےکرچلتےہیں، جہاں غلطیاں ہوتی ہیں ان کی نشاندہی بھی کرتےہیں، آصف زرداری کی آمد کا مقصد چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کرناتھا،

چوہدری پرویز الہیٰ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتما د سے متعلق اپوزیشن والے ہی بتا سکتے ہیں، لیکن ابھی خدوخال سامنے آجائیں، کوئی چیز آجائے، ابھی تو باورچی خانے میں سامنا اکھٹا کیا جارہاہے ، ابھی پکنا شروع نہیں ہواہے ، آپ کاذہن ہے کہ کچا ہی کھا لیں ۔

ایم کیوایم کے عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اختیارارت ہوں تو لوگوں کیلئے کام کر سکیں، ہر سیاسی جماعت کا حق ہے کہ حکومت میں بیٹھے اور لوگوں کے مسائل حل کرائے ،سیاسی لوگ اپنے ووٹروں کی خدمت کیلیے سیاست کرتے ہیں، ملاقات میں سیاسی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ہے ، سیاسی لوگ اپنے ووٹروں کی خدمت کیلیے سیاست کرتے ہیں ، ہر سیاسی جماعت کا حق ہے کہ حکومت میں بیٹھتے اوراپنے علاقے کے لوگوں کو ڈیلیور کرے ۔

ان کا کہناتھا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارے بزرگ ہیں، بڑے ہیں ، ہمیشہ شفقت سے پیش آئے ، ہم آج یہاں چوہدری شجاعت کی مزاج پرسی کیلیے آئے تھے ، ہم اور چوہدری صاحب حکومت کے ساتھ ہیں ، جو بھی فیصلہ کریں گے مشاورت سے ہی کریں گے ۔