پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم سربراہی اجلاس جمعے کی شام طلب کرلیا گیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 11فروری کوجمعہ کی شام چھ بجے طلب کیا گیا، جس میں آئندہ کی حکمت عملی اور سیاسی صورت حال پرغور کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم زرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں کے قائدین اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔
اجلاس میں شہباز شریف اور مریم نواز آصف علی زرادری اوربلاول بھٹو زرداری سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پی ڈی ایم کے قائدین کو آگاہ کریں گے جبکہ شہباز شریف اور مریم نواز شریف مولانا فضل الرحمن کو اس ملاقات کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گے۔