ااسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیس کے درخواست گزار قادر مندوخیل نے کہا کہ فیصل واوڈا حکومتی مالا کا پہلا دانا ہے جو بکھر چکا ہے۔
فیصل واوڈا کی نااہلی کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے درخواست گزار قادر مندوخیل نے کہا کہ یہ کیس چار سال تک چلا جو پہلے الیکشن کمیشن، پھر ہائیکورٹ اور پھر ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن میں چلا اور چار سالہ جدو جہد کے بعد آج فیصلہ آگیا، پاکستان پیپلزپارٹی نے چار سال تک اس کیس کی پیروی کی ، آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو سمیت دیگرکی محنت رنگ لائی اور آج فیصل واوڈا کو سینیٹ کی سیٹ سے بھی نااہل قرار دیا گیا ہے ، سندھ سے خالی ہونے والی سینیٹ کی یہ سیٹ پاکستان پیپلزپارٹی کی ہو گی ۔
قادر مندو خیل نے کہا کہ حکومتی مالا کا پہلا دانا فیصل واوڈا کی شکل میں بکھر چکا ہے ، بلاول بھٹو کی قیادت میں جب پیپلزپارٹی کا مارچ اسلام آباد پہنچے گا تو یہ حکومت گھر جائے گی ۔