امید ہے تمام اتحادی جماعتیں حکومت کا ساتھ چھوڑ کرعوام کا ساتھ دیں گی۔فائل فوٹو
 امید ہے تمام اتحادی جماعتیں حکومت کا ساتھ چھوڑ کرعوام کا ساتھ دیں گی۔فائل فوٹو

5 وزیرعمران خان کو چھوڑنے کو تیار ہیں۔احسن اقبال

اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 5 وزیر  ٹکٹ  کی یقین دہانی پر عمران خان کو چھوڑنے کو تیار ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال  نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کابینہ کے پانچ وزیر ن لیگ کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔پانچ ممبران ٹکٹ کی یقین دہانی پرعمران خان کو چھوڑنے کےلیے تیار ہیں۔

انہوں نےکہاکہ کابنیہ ارکان بتاتے ہیں کہ عمران خا ن جیسا ڈکٹیٹراور یوٹرن لینے والا وزیراعظم پہلے نہیں دیکھا۔

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے تمام اتحادی جماعتیں حکومت کا ساتھ چھوڑ کرعوام کا ساتھ دیں گی۔ اگر اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا تو ان کاحساب لیں گے۔23مارچ کو پورے ملک سے مزدور، کسان، کارکن اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن سے پہلے لوگوں کے خلاف مقدمات بنارہے ہیں۔ پاکستان کرپشن میں 16درجے گر کر 140 نمبر پر آ چکا ہے۔